Apr 21, 2024 | 08:53:AM

ضمنی انتخاب 2024: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

ضمنی انتخاب 2024: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ملک کے مختلف علاقوں میں قومی اسمبلی کے5 اور صوبائی اسمبلی کے 16 حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،تاہم اب تک قومی اسمبلی  کے 5اور صوبائی اسمبلی کے15حلقوں کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44سے سنی اتحاد کونسل ،این اے 196  سے پاکستان پیپلزپارٹی ، این اے 119  اور این اے 132 قصور سے پاکستان مسلم لیگ (ن)  اور این اے 8 باجوڑ سے آزاد امیدوار نے میدان مار لیا  ہے،صوبائی حلقوں کی بات کریں تو پی پی 32 گجرات   اور پی پی 266 صادق آباد سے  پاکستان پیپلز پارٹی   جبکہ  پی پی 139 شیخوپورہ  ،پی پی 54 نارووال ،پی پی 164 لاہور  ،پی پی 147 لاہور ،پی پی 158لاہور  ،پی پی 190 ڈی جی خان،پی پی 93 بھکر، پی بی 22 لسبیلہ،پی پی 36 وزیر آباد    اور  پی پی22 تلہ گنگ  سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ لاہور ہی کے چوتھے حلقے پی پی149 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار کامیاب ہو گئے ،پی بی  20خضدار سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار نے میدان مار  لیا ہے ،پی کے 91 کوہاٹ  سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل امیدوار نے میدان مار لیا ہے ،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت کو متعدد حلقوں میں برتری حاصل ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے

قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوا  ۔

این اے 196قمبر شہداد کوٹ

قمبر شہدادکوٹ کے حلقہ این اے 196  کے تمام پولنگ سٹیشنز کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ  موصول ہو گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار  خورشید جونیجو نے  ٹی ایل پی امیدوار محمد علی کی ضمانت ضبط کرو ادی ، بلاول بھٹو کی جانب سے چھوڑ ی گئی  سیٹ پر جیالا ہی براجمان ہو گیا,پیپلز پارٹی کے خورشید احمد جونیجو 56 ہزار 790 ووٹ لےکرجیت گئے,ٹی ایل پی کے محمد علی نے 2 ہزار 896 ووٹ حاصل کئے.

این اے 44ڈیرہ اسماعیل 

قومی اسمبلی کے دوسرے حلقے  این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار فیصل امین گنڈا پور نے میدان مار لیا۔غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار سابق صوبائی وزیر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور 56 ہزار 995 ووٹوں کے ساتھ فتح یاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار رشید خان کنڈی 9 ہزار 533 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 119 لاہور

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور 3 کےتمام 338 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار علی پرویز ملک 61 ہزار 086 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہو گئے اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار میاں شہزاد فاروق 34 ہزار 196 ووٹوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 132 قصور 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 قصور کے تمام 342 پولنگ سٹیشنز سے نتائج موصول ہو گئے ہیں ،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے  امیدوار ملک رشید احمد خان نے ایک لاکھ 46 ہزار 849 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر 90 ہزار 980 ووٹ حاصل کر سکے ۔

این اے 8 باجوڑ

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ کے تمام 366 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی  غیر سرکاری نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار  مبارک زیب 72 ہزار 913 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار گل ظفر خان 46 ہزار 847 ووٹ لیکر  پیچھے رہ گئے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے 

پنجاب اسمبلی کے 12 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا انعقاد ہوا۔

پی پی 32 گجرات 

گجرات  کے حلقہ پی پی 32 کے تمام پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج   کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار  موسیٰ الٰہی نے  پرویز الٰہی کو شکست دے دی ہے،پیپلز پارٹی امیدوار چودھری موسیٰ الہی نے 70 ہزار 832 ووٹ  حاصل کیے جبکہ پرویز الٰہی صرف37 ہزار 275 ووٹ حاصل  کر سکے۔

پی پی 139شیخوپورہ

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ سے لیگی امیدوار رانا افضال حسین نے بھاری لیڈسے میدان مار لیا،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا افضال حسین نے 45 ہزار 12 ووٹوں کے ساتھ  کامیابی سمیٹی اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اعجاز حسین بھٹی 29 ہزار 270 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، لیگی امیدوار نے 15 ہزار 742 ووٹوں کی لیڈ سے میدان مار لیا۔

پی پی 54 نارووال

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی54 نارووال   سے  وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے میدان مار لیا،نارووال کے تمام 155پولنگ سٹیشنز  کا غیرحتمی اور  غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد اقبال60 ہزار 351 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار  اویس قاسم 46 ہزار 686 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

 پی پی 149لاہور

پی پی 149 کے تمام پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  استحکام پاکستان پارٹی کے شعیب صدیقی 47 ہزار 231 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید 32 ہزار 237 ووٹ لیکر ہار گئے ۔

پی پی147لاہور

صوبائی دارالحکومت لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 میں پاکستان مسلم ن لیگ کے امیدوار ملک محمد ریاض نے میدان مار لیا ہے ،پی پی 147 کے 232 پولنگ سٹیشنز سے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں، جن کے مطابق ملک محمد ریاض 31 ہزار 860ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمد خان مدنی 16 ہزار 6 سو 30 ووٹ حاصل کر کے ہار گئے ، ملک محمد ریاض نے 15 ہزار 230 ووٹوں کی برتری حاصل کی،،پی پی 147 میں مجموعی طور پر ٹرن آوٹ 14 فیصد رہا۔

پی پی164 لاہور

صوبائی دارالحکومت  لاہور  کے حلقہ پی پی 164  سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے،پی پی  164میں مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے یوسف میو میں مقابلہ ہوا ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے راشد منہاس نے 31 ہزار 499ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف نے 25 ہزار 7 سو 81 ووٹ حاصل کئے۔

پی پی 158لاہور 

 پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 لاہور  کے تمام 116 پولنگ سٹیشنز  سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری  نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار مونس الٰہی کو شکست ہو گئی اور لیگی امیدوار چودھری نواز لڈھڑ نے میدان مار لیا، ن لیگ کے امیدوار چودھری نواز لدھڑ  نے 39 ہزار 748 ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی 27 ہزار 891 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 190 ڈی جی خان 

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 190 ڈی جی خان سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی احمد خان لغاری 66 ہزار 413 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں ، جبکہ  آزاد امیدوار سردار محمد محی  الدین کھوسہ19 ہزار 322 ووٹ لیکر ہار گئے ۔

پی پی 93 بھکر

 پنجاب اسمبلی کے حلقہ  پی پی 93 بھکر کے تمام 155 پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار  سعید اکبر خان 63 ہزار 21 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ  آزاد امیدوار محمد افضل خان دھاندلہ59 ہزار 124 ووٹ لیکر ہار گئے ۔

پی پی22 تلہ گنگ

 پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 22 تلہ گنگ سے  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے، تمام 215 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ایم ایل این کے ملک فلک شیر اعوان55 ہزار 583 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ  پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے  امیدوار حکیم نثار احمد 47 ہزار 928 ووٹ لیکر ناکام ہو گئے ۔

پی پی 266 صادق آباد 

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 266 صادق آباد میں پیپلزپارٹی کا امیدوار کامیاب  ہو گیا، تمام 138پولنگ سٹیشنز  سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے ممتاز چانگ44 ہزار 52جبکہ ن لیگ کے صفدر لغاری26 ہزار 535 ووٹ لیکر پیچھے ہار گئے ۔

پی پی 36 وزیر آباد

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 36  سے بھی مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے ، تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج  کے مطابق ن لیگ کے عدنان افضل چٹھہ74 ہزار 779 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے  جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار فیاض چٹھہ 58 ہزار 682 ووٹ لیکر ناکام ہو  گئے ، خیال رہے کہ حلقہ پی پی 36 کے کل 185 پولنگ سٹیشنز ہیں اور ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 544 ہے۔

بلوچستان کے حلقے 

بلوچستان اسمبلی کے صرف دو حلقوں میں ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا گیا 

پی بی  20خضدار

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 خضدار کے تمام 100پولنگ سٹیشنز سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر جہانزیب مینگل30 ہزار 455 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ جھالاوان عوامی پینل  کے امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل14 ہزار 311 ووٹ لیکر ہار گئے ۔

پی بی22لسبیلہ

 بلوچستان اسمبلی کے حلقہ بی پی 22لسبیلہ کے مکمل 129 پولنگ سٹیشنز  کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج  کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار زرین مگسی49 ہزار 777 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ شاہ نواز حسن شاہ3 ہزار 333 ووٹ لیکر  ہار گئے۔

خیبر پختونخوا کے حلقے 

خیبر پختونخوا اسمبلی  کے بھی 2 حلقوں پر ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا گیا ۔

پی کے 91 کوہاٹ 

خیبر پختوںخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے91 کوہاٹ کے  تمام  پولنگ سٹیشنز سے موصول ہو نے والے نتائج  کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نے کامیابی سمیٹ لی   ہے،پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار  داؤد آفریدی23 ہزار 134 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدواران میں سے   امتیاز شاہد قریشی16 ہزار 390 ووٹ لیکر  دوسرے نمبر پر رہے ۔