Apr 21, 2024 | 12:47:PM

نقص امن کاخدشہ، پی ٹی آئی رہنما شبیرگجر گرفتار 

نقص امن کاخدشہ، پی ٹی آئی رہنما شبیرگجر گرفتار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیرگجر کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق شبیرگجرکونقص امن کےخدشات اورمقدمات میں نامزدگی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیروزوالہ میں حلقہ پی پی 139 میں پولنگ اسٹیشن کے باہر جھگڑے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا، پولنگ اسٹیشن کے باہر جھگڑے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے اور پولنگ کا عمل تین گھنٹے تک معطل رہا تھا۔

خیال رہے کہ آج ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، 5 قومی اور 16 صوبائی نشستوں پر 191 امیدوار مدمقابل ہیں۔ قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ساڑھے 25 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔