Apr 21, 2024 | 12:36:PM

قلعہ عبداللہ پی بی 50؛مسلح افراد نے مختلف پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عملے کو اغواء کرلیا

قلعہ عبداللہ پی بی 50؛مسلح افراد نے مختلف پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عملے کو اغواء کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسی ترین)ضلع قلعہ عبداللہ پی بی 50   کے ضلعی انتخابات میں مسلح افراد نے مختلف پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عملے کو اغواء کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ پی بی میں مسلح افراد نے 5 بولنگ سٹیشنز کے انتخابی عملے کو اغوا کر لیا ، اغوا کئے جانے والے پولنگ سٹیشنز میں سٹیشن نمبر 33 گرلز پرائمری سکول جانبی، پولنگ سٹیشن نمبر 72 گورنمنٹ پرائمری سکول اللہ وزیر کچ ادوزئی، پولنگ سٹیشن نمبر 96 گورنمنٹ ہائی سکول نورک، پولنگ سٹیشن نمبر 97 رولر ہیلتھ سینٹر نورک اور  پولنگ سٹیشن نمبر 99 گورنمنٹ ہائی سکول نورک سلیمانخیل شامل ہیں۔
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے امیدوار میروائس خان اچکزئی کی مقامی صحافیوں اور سوشل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت جاری  ہے۔
 پشتونخواملی  کے امیدوار میر وائس خان   نے انتخابی عملے کی فوری طور پر بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  شفاف غیر جانبدارنہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

یہ بھی پڑھیں:’نواز شریف نے الیکشن سے پہلے ہی وزیراعظم نہ بننے کا فیصلہ کر لیا تھا‘

میروائس خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ، ڈی آر او کو آگاہ کردیا گیا ہے۔