ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی

Apr 21, 2024 | 10:57:AM
ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نیتجے میں 2  کسٹم اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نیتجے میں 3 کسٹم اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں3 کسٹم اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ 4زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ غازی خان: پی پی 290 میں 6 اُمیدوار مدمقابل

واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔