Apr 21, 2024 | 11:44:AM

این اے196: پی پی اور ٹی ایل پی امیدوار آمنے سامنے

این اے196: پی پی اور ٹی ایل پی امیدوار آمنے سامنے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اخلاق چانڈیو )قمبرشہدادکوٹ کے حلقہ این اے196میں ضمنی الیکشن کیلئےووٹنگ جاری,پی پی امیدوار خورشید جونیجو اور ٹی ایل پی محمد علی کے  درمیان سخت مقابلہ ہورہاہے۔

ضلع قمبر شہداد کوٹ کے حلقہ این اے 196  میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نشست خالی کرنے بعد ضمنی انتخاب کا عمل آج جاری ہے ،ووٹرز اپنے پسند کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کررہے، حلقے کے دیہاتی علاقوں میں ووٹرز کی کثیرتعداد دیکھی جارہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں ٹرن آؤٹ کم ہے۔

حلقے میں صرف دو امیدوار مدمقابل  ہیں، پیپلز پارٹی کے  امیدوار خورشید جونیجو اور ٹی ایل پی کے امیدوار  محمد علی  کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹنے سے12 مزدور زخمی

دوسری جانب پیپلز پارٹی اقلیتی ایم این اے رمیش لعل نے پولنگ اسٹیشن میں سکول شہدادکوٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔