Apr 21, 2024 | 15:23:PM

الیکشن نتائج کی تبدیلی میں نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز ملوث ہیں،اعتزاز احسن

الیکشن نتائج کی تبدیلی میں نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز ملوث ہیں،اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میں نےاپنے پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے  دیا ہے۔الیکشن میں دھاندلی ہوئی ،فارم 47 میں نتائج کی تبدیلی میں نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز ملوث ہیں ۔

ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو بھونڈا الیکشن ہوا ہے۔کروڑوں روپے کا کھیل کھیلا گیا ۔ہر پولنگ سٹیشن پر فارم 45 ہوتے ہیں۔الیکشن کمیشن فارم 45 تسلیم کیے،اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے،نواز شریف کے ووٹ بدلے گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف بے بس ،لاچار نظر آرہا ہے۔ان کو دل بڑا کرتے ہوئے فارم 47 کو نہیں ماننا چاہئے تھے۔اپنی سیٹ ڈاکٹر یاسمین کو دے دینی چاہئے تھی۔اب بھی وہ بڑا دل کرتے ہوئے انکوائری کا کہیں تاکہ وہ رسوائی سے بچ سکیں ۔پیپلز پارٹی الیکشن ریفارمز کرے گی ۔