9 مئی ریلی :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

May 08, 2024 | 08:40:AM
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ 9 مئی کو بغیر اجازت ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ 9 مئی کو بغیر اجازت ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنے بیان میں ترجمان  پولیس نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کسی بھی غیرقانونی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے گی،  کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا امپورٹ پالیسی کی فلموں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے 9 مئی کو پُرامن احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے، احتجاج میں ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔