لڑائی جھگڑے سے تنگ بیوی نے شوہر پر چھریاں چلا دیں

Feb 20, 2022 | 15:15:PM
لاہور   ، بیوی ، لڑائی جھگڑے، تنگ، شوہر ،موت ،پولیس
کیپشن:  لاش(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور   کے علاقے چوہنگ میں بیوی نے روز کی لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر شوہر کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مقتول علی شان کا اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا، ملزمہ رضیہ بی بی نے  چھری کے وار کرکے اپنے شوہر علی شان کو شدید زخمی کر دیا جس کے بعد شوہر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا،  پولیس نےملزمہ  کو چھری سمیت گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے غصہ میں آکر اپنے شوہر کو قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آملیٹ بنانے سے انکار کیوں کیا؟ظالم شوہر نے بیوی کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے