برڈفلو کاباعث بننے والے وائرس کاانسانوں میں منتقلی کاپہلاکیس سامنے آگیا

Feb 20, 2021 | 19:06:PM
برڈفلو کاباعث بننے والے وائرس کاانسانوں میں منتقلی کاپہلاکیس سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی وبا کوروناوائرس سے جان چھٹی نہیں کہ روس نے نئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،برڈفلو کاباعث بننے والے وائرس کاانسانوں میں منتقلی کاپہلاکیس سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ابتک دنیا میں کورونا وائرس سے لاکھوں افراد ہلاک اور کروڑوں متاثر ہو چکے ہیں،کورونا کی ویکسین آنے کے باوجود وبا پر ابھی تک مکمل قابو نہیں پایا جاسکاکہ ایک اور وائرس کی انسانوں کو منتقلی کا کیس سامنے آگیا۔ روس نے ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کوآگاہ کردیا، کوروناسے نبردآزماسائنسدانوں کےلئے نیاچیلنج سامنے آگیا۔ برڈفلووائرس جوصرف پرندوں کومتاثرکرتاتھا اب اس سے انسان بھی محفوظ نہیں۔