اندرون و بیرون ملک جانے اور آنیوالی پندرہ سے زائد پروازیں متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پندرہ سے زائد پروازیں متاثرہوگئیں۔
ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق تین پروازوں کو لاہور کے بجائے اسلام ائیرپورٹ پراتار لیا گیا، دبئی میں موسم خراب اور شدید بارشوں کی وجہ سے درجنوں پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں۔
لاہور میں رات گئے اور صبح کے وقت اچانک شدید دھند کی وجہ سے بھی پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔
یہ بھی پڑھیں:ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹ چھپانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز
سعودی،اتحاد اور پی آئی اے کی پرواز کو اسلام اباد ایئرپورٹ لینڈ کرا دیا گیاجبکہ لاہور سے آنے والی سعودی، اتحاداور ایئر بلو سمیت دیگر ایئر لائنز کی پروازیں بھی ایک سے چار گھنٹے کی تاخیر سے منزل مقصود پر روانہ ہوئیں۔