ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹ چھپانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹ چھپانے اور ٹیمپرنگ کرنے والوں کے خلاف بڑے آپریشن کاآغازکردیاگیا۔
آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پراس حوالے سے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیاہے، ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے مختلف پوائنٹس پر ناکہ بندی کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا افسوسناک ہے، ترجمان کے پی حکومت
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کا کہنا ہے کہ آج سے باقاعدہ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، مختلف علاقوں میں 3،3 گھنٹے آپریشن جاری رہے گا،2 گاڑیاں ضبط اور 23 گاڑیوں کے چالان کیے جاچکے ہیں، نمبر پلیٹ چھپانے، فینسی نمبر اور ٹیمپرنگ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔