ٹک ٹاکر عائشہ بدسلوکی کیس ۔۔ملزم ریمبو کو بڑا جھٹکا

Dec 20, 2021 | 20:17:PM
 بدسلوکی کے کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: بدسلوکی کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیشن عدالت میں گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس عائشہ سے بدسلوکی کے کیس میں اہم پیشرفت ۔عدالت نے کیس میں ملوث ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔

 پولیس نے تفتیشی رپورٹ میں ریمبو کو مرکزی ملزم قرار دے رکھا ہے۔ پولیس نے مقدمہ کا تفصیلی ریکارڈ عدالت پیش کر دیا تھا۔عدالت نے مقدمہ کے مرکزی کردار ریمبو کے وکلا کےدلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ملزمان کے خلاف مختلف دس دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کرکٹریاسر شاہ پرلڑکی سے زیادتی میں معاونت ،ہراساں کرنے کا الزام ،مقدمہ درج،سنگین انکشافات
یا درہے کہ گزشتہ پیشی پر سیشن کورٹ میں گریٹر اقبال پارک مقدمہ کے مرکزی کردار عامر سہیل عرف ریمبو نے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جو کہ 14 دسمبر تک ملتوی کردی تھی ۔عدالت میں درخواست گزار وکیل کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا تھا۔عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے درخواست پر سماعت کی تھی۔عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا تفصیلی ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کےبھید کھول دیئے