اے سے بی کیٹیگری میں آنیوالے کرکٹرز کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان، بابراعظم اور محمد رضوان بھی شامل

Aug 20, 2025 | 11:24:AM
 اے سے بی کیٹیگری میں آنیوالے کرکٹرز کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان، بابراعظم اور محمد رضوان بھی شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اے سے بی کیٹیگری میں آنے والے کرکٹرز کو ماہانہ 20 لاکھ کا نقصان ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جس میں اے کیٹیگری ختم کرکے بی کیٹیگری کر دی گئی ہے۔

اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 65 لاکھ روپے ملتے تھے جبکہ بی کیٹیگری کے کرکٹرز کو 45 لاکھ کے قریب معاوضہ ملتا تھا، اس بار بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔

اس وجہ سے اے سے بی کیٹیگری میں آنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ تقریباً 20 لاکھ کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ان کھلاڑیوں میں بابراعظم اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کھلی کچہری کے دوران دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ، ملزم گرفتار 

پی سی بی نے سی اور ڈی کٹیگری کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا ہے، سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ سیلری 20 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کردی گئی جبکہ ڈی کٹیگری کے کھلاڑی کو اب سیلری 12 لاکھ کی بجائے 15 لاکھ روپے ملے گی۔