ربیع الاوّل کے چاند کی رویت کیلئے ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)ربیع الاوّل کے چاند کی رویت کے لیے ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو ہوگا۔
ربیع الاوّل 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست بروز اتوار (29 صفر) شام 6 بج کر 30 منٹ پر وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوگا۔
اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
مرکزی اجلاس کے ساتھ ساتھ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہوں گے، جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر ماہ ربیع الاوّل کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ذرائع کے مطابق اجلاس کی کارروائی کی لائیو کوریج کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔