سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ڈالر بھی سستا

Aug 20, 2025 | 10:28:AM
سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ڈالر بھی سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں اگست کے مہینے میں ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کرگیا۔

بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 395 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 166پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔

 آج کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 261 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا ،ہنڈریڈ انڈیکس 820 پوائنٹس اضافے سے 150591 کی سطح پر بند ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نےدریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں سیلابی صورتحال،فصلیں زیر آب

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 86 پیسےہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔