ہر گاؤں اور گلی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا مریم نواز کا ویژن ہے ،عظمیٰ بخاری

Apr 20, 2026 | 19:14:PM
ہر گاؤں اور گلی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا مریم نواز کا ویژن ہے ،عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ تزئین و آرائش کے منصوبے جاری ہیں، شیخوپورہ کے لئے 45 ارب روپے کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں، ستھراپنجاب پروگرام صوبے کے عوام کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا تحفہ ہے۔ان کاکہناتھا کہ ہر گاؤں اور گلی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن ہے ، پنجاب میں چند ماہ میں کارڈیالوجی اور کینسر ہسپتال بنائے گئے ۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کاکہناتھا کہ 809 ملین کی لاگت سے 7500مثالی گاؤں کا منصوبہ دو سال میں مکمل ہوا ،  ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنارہے ہیں، ماضی میں ترقیاتی کام چند علاقوں تک محدود تھے اب نقشہ بدل رہا ہے ، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام میں واضح تبدیلی لائی جارہی ہے ، بیوٹیفیکیشن منصوبے سے شہروں کی حالت بدلے گی ، بازاروں میں کام جلد ہونگے ، 

ان کاکہناتھا کہ کرائم فری پنجاب مشن کے تحت جرائم اور ریپ کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ،علاقے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے ، شیخوپورہ میں اگلے دس روز میں جدید گرین بسیں پہنچ جائیں گی ، گرین بسوں میں طلبا ، بزرگوں اور خواتین کے لیے خصوصی رعاتیں ہوں گی ۔

عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ پاکستان کوہمیشہ مسلم لیگ ن کےدورحکومت میں عزت ملی، دس مئی کوہمارےدشمن ملک نےایڑھیاں رگڑکرمعافی مانگی کہ جنگ بندی کراؤ، مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا، آج پاکستان کا دنیا میں ایک مقام ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سیاست کو عبادت سمجھتی ہیں، ڈیڑھ سال میں پنجاب میں عوامی فلاح وبہبود کےسو سے زائد پروگرام شروع کئے گئے، ہرپروگرام گراؤنڈ میں نظر آرہا ہے محض دعوے نہیں عوامی خدمت کررہے ہیں ،ترقیاتی پیکج میں نئی سڑکیں سیوریج سسٹم کھیلوں کے میدان بھی بنیں گے ،ان کاکہناتھا کہ انڈر پاسز کی تعمیر  شہری  دیہاتی علاقوں کی خوبصورتی ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہوگی ،تمام منصوبے بروقت مکمل اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11:لاہور قلندر کے اہم کھلاڑی پر پابندی عائد !

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: