کراچی میں ٹریفک سگنلز انٹرنیشنل طرز پر منتقل کرنیکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کراچی کی شاہراہوں پر اسمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کیے جائیں گے۔
میونسپل کمشنر اسمارٹ سگنلز کی خریداری کا مرحلہ جلد شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ پہلےمرحلےمیں ریڈ زون اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ماڈل بنایا جائے گا ۔
دوسرے مرحلے میں ایم اےجناح روڈ اور پھر شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر کام ہوگا۔
میئر کراچی کا کہنا ہے شہر میں بنیادی انفرا اسٹرکچر کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے۔
ٹریفک کو مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے تو آدھے مسائل خودبخود حل ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں:وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا ایس ایس پی آفس سکھر کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا