وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا ایس ایس پی آفس سکھر کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

Apr 19, 2026 | 21:16:PM
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا ایس ایس پی آفس سکھر کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی آفس سکھر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی و تکنیکی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

دورے کے دوران ڈی آئی جی سکھر/لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان، ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران، ایس ایس پی سکھر اظہر خان، اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) صہیب امین سمیت دیگر افسران بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کو ڈی آئی جی سکھر،لاڑکانہ رینج اور ایس ایس پی سکھر کی طرف سے سیف سٹی پروجیکٹ کی پیش رفت اور جدید مانیٹرنگ سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ سندھ نے سیف سٹی پروجیکٹ کو شہر میں امن و امان کی بہتری کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام میں مزید بہتری لائی جا سکے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

آخر میں وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سندھ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے