اسلام آباد میں 6 رکنی ڈکیت گینگ سرگرم ، گھر میں گھس گئے، ویڈیو سامنے آگئی

Apr 20, 2024 | 13:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیقی)اسلام آباد میں گزشتہ روز  دن کی روشنی میں 6 مسلح ڈاکو  گھر میں گھس گئے، واردات کے دوران  ایک شہری کو بھی زخمی کر دیا، جس کی و یڈیو وائرل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی شہر اسلام آباد میں کرائم کی صورتحال دن بدن بگڑنے لگی،ہاتھوں میں جدید کلاشنکوف لئے چھ رکنی گینگ شہر میں دندناتےلگے۔

اسلام آباد میں 6  ڈاکوؤں کی گزشتہ رات تھانہ گولڑہ کے علاقہ جی 13 میں ایک گھر میں ڈکیتی کی وارادت کی کوشش  کی ،مسلح ملزمان گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور ٹی وی لاؤنج میں جانے کا راستہ ڈھونڈتے رہے ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں مسلح ڈاکووں کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
 سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ  مسلح ملزمان نے گھر کے ایک فرد کو یرغمال بھی بنایا ،ملزمان گھر کے فرد سے گیٹ کھلوانے کی کوشش بھی  کرتے رہے،اہلخانہ نے سی سی ٹی وی میں مسلح ملزمان کو دیکھ کر دروازہ نا کھولا اور شور مچایا،ملزمان شور مچنے پر وہاں سے بھاگ نکلے جبکہ  پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجز کے باوجود ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام  رہی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی رفاہ میں بمباری، ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہید

خیال رہے کہ  اسلام آباد میں گھروں میں گھس کے ڈکیت گینگ کی وارداتیں کرنا معمول بن گیا  جبکہ شہری  خوف سے دوچار ہیں۔