امریکی پابندیوں کے باوجود فلسطینی صدر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت مل گئی

Sep 19, 2025 | 20:46:PM
امریکی پابندیوں کے باوجود فلسطینی صدر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت مل گئی
کیپشن: فلسطینی صدر محمود عباس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی پابندیوں کے باوجود فلسطینی صدر محمود عباس کو جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت مل گئی۔

اقوام متحدہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت دینے کی قرارد اد منظور کرلی گئی،اقوام متحدہ کے 145ارکان نے قرارد اد کے حق میں ووٹ دیا۔

اقوام متحدہ کے 5ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی،6غیر حاضر رہے۔امریکا نے فلسطینی حکام کے ویزوں پر پابندی لگائی ہے،محمود عباس ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرسکیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کیلئے140 سے زائد عالمی رہنما آئندہ ہفتے نیویارک پہنچیں گے، جس میں اس سال فلسطینیوں اور غزہ کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیلی ویجز ورکرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ