پاکستان اور سعودی عرب معاہدے کے بعد ایک نیا اسلامی بلاک بن سکتا ہے ، ماریہ سلطان
کسی بھی اتحادی ملک پر حملہ امریکی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا,سینئر صحافی اویس توحید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور سعودی عرب کا حالیہ معاہدہ بہت سالوں بعد پھر سے اسلامی برتری کی طرف بڑھ رہا ہے ،اور ایک بار پھر دنیا میں ایک نیا اسلامی بلاک بن سکتا ہے ۔
پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے معروف دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر ماریہ سلطان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے کے بعد خطے میں ایک نیا اسلامی بلاک بننے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔قطر میں اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل خطے میں طاقت کا توازن بڑھانے میں کامیاب رہا ہے جبکہ پاکستان نے جس طرح انڈیا کے خلاف جنگ لڑی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ ماریہ سلطان نے مزید کہا کہ پاکستان نے جو جنگ لڑی وہ ہائی ٹیکنالوجی جنگ تھی۔
سینئر صحافی اویس توحید نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اتحادی ملک پر حملہ امریکی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا جو معاہدہ ہوا ہے اس میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا بہت بڑا کردار ہے۔
سیاسی تجزیہ کار غضنفر علی نے کہا کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا ایک بہت اہم معاہدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی سے رکنے والا نہیں ہے۔