ٹانک: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس مقابلے میں 2 سالہ بچہ جاں بحق

Oct 19, 2022 | 09:51:AM
ٹانک: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس مقابلے میں 2 سالہ بچہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کڑی سیدال میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے 2 سالہ بچہ شایان جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا تو ملزمان نے دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ منشیات فروش صنوبر اور اس کے ساتھی کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔

جاں بحق ہونے والا 2 سالہ بچہ اور زخمی بچی منشیات فروشوں کے پڑوسی ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولی دروازے سے پار ہوکر ماں کی گود میں سوئے 2 سالہ شایان کو لگی۔ پولیس کے مطابق یہ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ بچے کو لگنے والی گولی پولیس کی  تھی یا ملزمان کی۔ واقعے کے بعد جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔