عوامی اعتماد بحال کرنے اور ریاست کی محرومیاں دور کرنے کا عہد کیا، وزیراعظم آزادجموں و کشمیر

Nov 19, 2025 | 19:17:PM
 عوامی اعتماد بحال کرنے اور ریاست کی محرومیاں دور کرنے کا عہد کیا، وزیراعظم آزادجموں و کشمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے اور ریاست کی محرومیاں دور کرنے کا عہد کیا ہے ۔راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے 24 نیوز کو بتایا کہ وزراء کے پورٹ فولیوز (محکمانہ ذمہ داریاں)ایک دو روز میں تفویض کیے جائیں گے۔  

تفصیلات کے مطابق مختلف وفود سے وزیراعظم آزادکشمیر  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے پاکستان پیپلز پارٹی کو موقع دیا ہے کہ وہ ریاست کی محرومیوں کو دور کرنے اپنا کردار ادا کرے،آج عوام کے ہاتھوں میں سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور دلوں میں اعتماد ہے، ایک وقت تھا کہ عوام سڑکوں پر تھی اور بے چینی کی فضاء تھی،آج عوام کے ہاتھوں میں سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور دلوں میں اعتماد ہے،نئی حکومت کے اعلان کے بعد سے پورے خطے میں جشن کا ماحول ہے،ریاست میں سیاست بحال ہوئی ہے،عوامی حکومت ریاست کے عوام کی صیحیح معنوں میں خدمت کرے گی ،6 ماہ کی حکومت آنیوالی حکومت کا ٹریلر"  ہو گی ،یہ ایک طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے،اگر تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں تو مجھے تقرریوں تبادلوں تک محدود نہ رکھنا۔

وزیراعظم  راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور کی 9 ماہ کی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ راجہ ممتاز حسین راٹھور آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ،اقتدار ایک بڑی نعمت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک "بڑی آزمائش" بھی ہے۔یہ اقتدار ایک مشکل وقت میں ملا ہے جب "سیاست مشکلات کا شکار ہے،عوام اور ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں سے  امیدیں وابستہ ہیں، وقت کی قلت کے باوجود کام کرنے کا عزم پختہ ہے ،

 اس موقع پر  سینئر وزیر میاں عبدالوحید  نےکہاکہ راجہ ممتاز حسین راٹھور دلوں کے وزیراعظم ہمیشہ رہیں گے، موجودہ 6 ماہ کی حکومت "2026 کے بعد آنیوالی حکومت کی بنیاد ہو گی۔آنے والی حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔
وزیراعظم آذاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے 24 نیوز کو بتایا کہ وزراء کو پورٹ فولیوز (محکمانہ ذمہ داریاں)ایک دو روز میں تفویض کیے جائیں گے،  ابھی مشاورت جاری ہے،  تاہم ہمارے زرائع نے بتایا ہے کہ زیادہ تر وزراء کچھ اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے سابقہ ہورٹ فولیو کے مطابق ہی کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری کی خان گڑھ میں رکن قومی اسمبلی علی گوہر خان مہر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت