بلاول بھٹو زرداری کی خان گڑھ میں رکن قومی اسمبلی علی گوہر خان مہر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

Nov 19, 2025 | 18:35:PM
 بلاول بھٹو زرداری کی خان گڑھ میں رکن قومی اسمبلی علی گوہر خان مہر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میر ظفر اللہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خان گڑھ آمد، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی علی گوہر خان مہر کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت  کی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پی پی ایم این اے سردار علی گوہر خان مہر، پی پی ایم پی اے علی نواز عرف راجا خان مہر کی والدہ اور صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر کی چچِی کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ صوبائی وزير سید ناصر حسين شاه اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔گوہر پیلس کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی علی گوہر خان مہر کے والدہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انکی والدہ کے انتقال پر لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر محمد بخش خان مہر و دیگر لواحقین سے بھی تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلم ’’دھرندر ‘‘ میں پاکستانی پرچم، رنویر سنگھ مشکل میں پڑگئے