صائم ایوب کو دورہ آسٹریلیا کیلئے سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان

Nov 19, 2023 | 19:04:PM
صائم ایوب کو دورہ آسٹریلیا کیلئے سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان
کیپشن: صائم ایوب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کپ کا فائنل میچ دیکھا جہاں انہوں نے میچ کے بعد نوجوان بیٹر صائم ایوب سے ملاقات بھی کی ،وہاب ریاض کی ملاقات کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صائم ایوب کو دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
 یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا جھٹکا، تحریک انصاف نے اہم وکٹ گرا دی