پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب سے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

Nov 19, 2023 | 17:03:PM
پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب سے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی
کیپشن: اصغر گجر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد واندر)لیہ میں مسلم لیگ ن کی وکٹ گر گئی، امیدوار ایم پی اے اسامہ اصغر گجر ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

لیہ سے ن لیگ کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اسامہ اصغر گجر کے علاوہ سابق چیئرمین یونین کونسل ثنا اللہ گجر بھی ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، لیگی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان ملتان میں صدر جنوبی پنجاب ریاض پیرزادہ کی موجودگی میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات، آصف زرداری کا بڑا بیان آ گیا

صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب ریاض پیرزادہ نے نئے شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف کے مفلر بھی پہنائے، اسامہ اصغر گجر کے والد چوہدری اصغر علی گجر 5 بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔