سابق صدر آصف زرداری کا الیکشن کمیشن پرمکمل اعتماد کا اظہار

Nov 19, 2023 | 15:13:PM
سابق صدر آصف زرداری کا الیکشن کمیشن پرمکمل اعتماد کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سابق صدر آصف زرداری نے الیکشن کمیشن پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کر ائے گا، ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے،  پیپلز پارٹی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 ماہ کیلئے قانونی شکار کی اجازت مل گئی، کون کونسے علاقے شامل ہیں؟ جانیے

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پورا یقین ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، ملک میں اس وقت ماحول انتخابات کے لیے سازگار ہے، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔