حکومت کا 2 ماہ کیلئے قانونی شکار کی اجازت کا اعلان

Nov 19, 2023 | 15:02:PM
حکومت کا 2 ماہ کیلئے قانونی شکار کی اجازت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) پنجاب میں یکم دسمبر2023 تا 31جنوری 2024 تک 2 ماہ کیلئے تیتر کے قانونی شکار کی اجازت کا اعلان کر دیا گیا لیکن پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کا شکار ممنوع ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں 2 ماہ کے لئے  تیتر کے قانونی شکار کی اجازت دے دی گئی، قانونی شکار کی مدت یکم دسمبر2023 تا 31جنوری 2024 تک کی ہے، اس دورانیے میں پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کا شکار ممنوع ہو گا، شکارمستند اسلحہ و شوٹنگ لائسنس کیساتھ محض اتوار کو کھیلا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: فاقوں کا خدشہ منڈلانے لگا

شکار کیلئے کالے، بھورے اور سی سی تیتر کی مقررہ حد وائلڈ لائف ایکٹ کے شیڈول ون کے مطابق ہو گی، شکار صرف کھلی تحصیلوں میں کھیلنے کی اجازت ہو گی، شکار میں مستند گن ڈاگ کے قبضہ لائسنس کی صورت میں استعمال کی اجازت ہو گی اور گاڑی میں بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر شکار کی ممانعت ہو گی۔

مراسلے کی کاپی پاکستان رینجرز پنجاب، تمام ڈویژنل کمشنرز، تمام ڈی آئی جیز، اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔