اڈیالہ جیل ریڈ زون قرار، راولپنڈی میں ہائی الرٹ

May 19, 2026 | 13:59:PM
اڈیالہ جیل ریڈ زون قرار، راولپنڈی میں ہائی الرٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

  راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے گرد و نواح کا علاقہ ریڈ زون قرار دیتے ہوئے 9 تھانوں کی پولیس، 4 ڈی ایس پی، ایس ایس پی، ایس پی صدر، سی پی او راولپنڈی کو ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر ایک ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کر دیئے گئے ہیں جب کہ واٹر کینن بھی جیل کے باہر کھڑی کر دی ہے۔

انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے اطراف میں دکانیں، ہوٹل، تندور اور پٹرول پمپس بند کروانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:خبردار!یہ غلطی کی تو واٹس ایپ اکاؤنٹ  بند

واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا دن ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور بانی کی بہنوں نے اڈیالہ جیل پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے۔