ہماری افواج نےاپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے،معین وٹو  

May 19, 2025 | 17:13:PM
 ہماری افواج نےاپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے،معین وٹو  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو  نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا اس قوم پر خاص فضل ہوا ہے، اور دشمن کو منہ کی کھانی پڑی ہے، ہماری افواج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، پاکستان و چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو سے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ و سینیٹر پیر صابر شاہ نے ملاقات کی ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ مضبوط ہوئی ہے اور قوم کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ہماری افواج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔پاکستان و چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر مکمل تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔

ہم نے جس انداز میں اپنے ملک کا دفاع کیا، اسے پوری دنیا نے دیکھا۔پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔

سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سول حکومت اور مسلح افواج کے درمیان مثالی ہم آہنگی قائم کی۔پاکستان نے بھارت کو باوقار انداز میں جواب دیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ ہم دشمن کو ہر محاذ پر بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا اس قوم پر خاص فضل ہوا ہے، اور دشمن کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا علیمہ خان PTIکا احتجاج لیڈ کریں گی،ایم این ایز کو کیا تحفظات ہیں؟