کیا علیمہ خان PTIکا احتجاج لیڈ کریں گی،ایم این ایز کو کیا تحفظات ہیں؟ 

May 19, 2025 | 16:53:PM
کیا علیمہ خان PTIکا احتجاج لیڈ کریں گی،ایم این ایز کو کیا تحفظات ہیں؟ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)بانی تحریک انصاف کی بہنوں کا پارٹی میں متحرک ہونے اور احتجاج لیڈ کرنے کے معاملے پر  پی ٹی آئی ایم این ایز نے اپنے تحفظات پارٹی قیادت کو پہنچا دئیے۔

ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے احتجاج کرنے اور لیڈ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ۔ ورکرز اور پارٹی قیادت صرف عہدیداروں کے کہنے پر ہی باہر آئیں گے ۔جب تک باقاعدہ احتجاج کی پلاننگ یا کال نہیں ہو گی تب تک ورکرز نہیں آئیں گے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بغیر پلاننگ شروع کیا گیا  احتجاج ناکام ہو گا اور پارٹی کی بدنامی ہو گی ۔احتجاج میں ورکرز کو موبلائز کرنے کے لیے اراکین کو باقاعدہ وقت دیا جائے ۔راتوں رات احتجاج کی کال دیکر ورکرز اور اراکین کو مشکل میں نہ ڈالا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اضافہ