پاک فوج سے اظہار یکجہتی ،سکولوں میں تقریبات کا انعقاد جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معرکۂ حق میں کامیابی پر ملک بھر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر مختلف سکولوں کی جانب سے ملک گیر تقریبات کا شاندار انعقاد کیا جارہا ہے۔
"ایجوکیٹرز سکول" کے سٹوڈنٹس نے پاک فوج سے والہانہ اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا، ننھے سٹوڈنٹس نے ملی نغموں اور قومی پرچم لہرا کر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کی۔
، اس موقع پر پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے ۔
سٹوڈنٹس نے اس موقع پر کہا کہ مادرِ وطن کے محافظوں کے ساتھ قوم کا مضبوط رشتہ اور غیر متزلزل اعتماد قائم ہوگیا ہے۔
افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سلام، پوری قوم ان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔
انہوں نے عہد کیا کہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ موجود ہے ۔