عمران عباس کی مدینہ منورہ میں نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

May 19, 2023 | 15:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوب رو اداکار عمران عباس کی مسجد نبویؐ کے صحن سے نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے مسجد نبوی کے صحن میں بیٹھ کر اپنی خوبصورت آواز میں نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ عمران عباس کو سبز رنگ کے کرتے پر سفید امامہ پہنے عقیدت کے ساتھ   مشہور نعت ’کھلا ہے سب ہی کیلئے باب رحمت یہاں کوئی رتبے میں نہ ادنیٰ نہ عالی‘ کو اپنے انداز میں پڑھ رہے ہیں۔ 

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ منال خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں اسی نعت کا ایک شعر تحریر کیا ہے کہ ’یہاں کوئی رتبے میں ادنیٰ نہ عالی‘۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)