پاکستانی اداکارہ منال خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

May 19, 2023 | 11:32:AM
پاکستانی اداکارہ منال خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ اس موقع پر بنائی گئی تصاویر  بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی اداکارہ منال خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ اس موقع پر بنائی گئی تصاویر  بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ اسی لیے پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کچھ شخصیات بھی عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔ 

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمرہ کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوئے تصویر شئیر کیں، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، ہم نے ایک ساتھ عمرہ مکمل کر لیا۔

مزید پڑھیں: اداکار عمران عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

منال خان نے مسجد نبویؐ کے احاطے میں لی گئی تصویر بھی مداحوں سے شیئر کی۔