اداکار عمران عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

May 18, 2023 | 00:40:AM
اداکار عمران عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
سورس: @instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لالی ووڈ کے معروف اداکارو ماڈل عمران عباس نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  عمران عباس ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمرہ کرتے ہوئےخانہ کعبہ  کی تصاویر بھی  شئیر کیں ہیں،  جس کے کیپشن میں انہوں نے  لکھا کہ "جسے چاہا در پہ بولا لیا جسے چاہا اپنا بنا لیا,یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑی نصیب کی بات ہے.

تصویر میں انہیں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں  انہیں مقام ابراہیم کی جالیوں کو بوسہ دینے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

عمران عباس کو عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مبارک باد دی ہے جبکہ اداکار نے خود اس کو زندگی کا قیمتی لمحہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ عمران عباس ان دنوں متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریلز کر نے کے ساتھ ساتھ دو فلمز کے پراجیکٹ بھی کررہے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی ویب سیریز میں کام کررہے ہیں ۔عمران عباس عمرے کی ادائیگی کے بعد اگلے ہفتے وطن واپس پہنچے گے.