شمالی وزیر ستان: فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد ہلاک

May 19, 2022 | 18:43:PM
سکیورٹی فورسز، میر علی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشتگرد مارا گیا،
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا،مارے گئے دہشتگرد کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت کتنے دن کی مہمان؟ پرویز الہٰی نے بڑا دعویٰ کردیا