نادرا کا عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
نادرا نےاس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں نادرا دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا کے تمام دفاتر 20 سے 23 مارچ تک بند رہیں گے۔
علاوہ ازیں نادرا مراکز 19 اور 20 مارچ کی درمیانی شب 12 بجے بند کر دیے جائیں گے تاکہ چھٹیوں کے انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےآج کون کون ملاقات کرے گا؟
بیرونِ ملک نادرا دفاتر متعلقہ سفارتخانوں میں کام جاری رکھیں گے تاکہ بین الاقوامی سروسز متاثر نہ ہوں۔