اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےآج کون کون ملاقات کرے گا؟

Mar 19, 2026 | 11:58:AM
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےآج کون کون ملاقات کرے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
 پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے گزشتہ روز جیل حکام کو 6 افراد کی فہرست ارسال کی گئی تھی،ملاقات کی فہرست میں عاقب اللہ ،لطاسب ستی،تنویر اسلم راجہ ،جاوید کوثر،زین العابدین  اورچودھری افتخار حسین کا نام شامل ہے۔
اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں،مختلف مقام پر عارضی پولیس پکٹس قائم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
پولیس ذرائع کے مطابق داہگل، کورگھ پور ،گیٹ نمبر 1 ،5 فیکٹری ناکے اور ماربل فیکٹری ناکے پر عارضی پکٹس لگائی جائیں گئی۔