عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء) عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کے جائزے کے بعد عیدالفطر کےچاند نظر آنے یا نہ آنےکا اعلان کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں عید الفطر کل ہو گی
ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج ایوان اوقاف میں ہو گا،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور شاہد حسن کلیانی اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی سمیت دیگر ممبرز شریک ہوں گے۔
اجلاس میں شہر سمیت پنجاب بھر سے شہادتیں موصول کی جائیں گی،زونل رویت ہلال کمیٹی موصول ہونیوالی شہادتیں مرکزی کمیٹی کو بھجوائے گی اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی عیدالفطر کا حتمی اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کل شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھاوہاں عید جمعہ کو منائی جائے گی، تاہم افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔