گلوکارعلی ظفر کی ویڈیو لیک

Mar 19, 2022 | 15:48:PM
گلوکارعلی ظفر کی ویڈیو لیک
کیپشن: گلوکار علی ظفر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف  پاکستانی گلوکار علی ظفر کے آنے والے نئے کلام کے سیٹ سے ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارعلی ظفر کے آنے والے نئے کلام کے سیٹ سے لیک ہونے والی ایک مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں علی ظفر کو ’ اللّٰہ اکبر‘ کی صدائیں لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ علی ظفر کی جانب سے 10ماہ قبل نعت ’معراج‘ ریلیز کی گئی تھی.

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق اب اُن کا نیا کلام آنے والا ہے جس کی عکس بندی جاری ہے۔

 یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کا خوبصورت نعتیہ کلام ’بلغ العلٰی بکمالہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا۔

  یہ بھی پڑھیں:  وفاقی وزراکا رابطہ۔ ترین گروپ نے فیصلہ سنا دیا

گلوکار علی ظفرکے اس نعتیہ کلام کی 9 منٹ 13 سیکنڈ کی ویڈیو کو ان کے یوٹیوب چینل پر اب تک  1.33 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔