دوسرا ٹی 20، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 7 رنز سے ہرا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش ٹیم کو 7 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔
میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ میٹ رینشاہ89 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابلِ شکست رہے، جبکہ ٹم ڈیوڈ نے 45 رنز کی اہم باری کھیلی۔
197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز ہی بنا سکی۔ بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے اور مہمان ٹیم پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شوبز کی کمائی حلال یاحرام؟ نعمان اعجاز کاجواب آگیا