شوبز کی کمائی حلال یاحرام؟ نعمان اعجاز کاجواب آگیا 

Jun 19, 2026 | 16:33:PM
 شوبز کی کمائی حلال یاحرام؟ نعمان اعجاز کاجواب آگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے شوبز کی کمائی کو حرام قرار دینے پر ہونے والی تنقید پر ناقد کو اپنے رویے پر غور کرنے کا مشورہ دےدیا ۔
 نعمان اعجاز پاکستان کے صفِ اوّل کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اورکئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
نعمان اعجاز نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں اپنے دوست کی جانب سے بھیجا گیا ایک فکر انگیز پیغام شیئر کیااور کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی تخلیق میں بہت سی چیزوں کی پہچان فطری طور پر عطاء کی ہے، گرم چیز کو ہاتھ سے محسوس کر لیتا ہے، سخت چیز کو دانت، کڑوی چیز کو زبان اور خراب چیز کو ناک فوراً پہچان لیتی ہے، لیکن حلال اور حرام کی تمیز انسان کے اپنے ضمیر اور انتخاب پر چھوڑ دی گئی ہے۔
نعمان اعجاز نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی ہم حلال اور حرام میں فرق نہیں جانتے؟ اور اگر جانتے ہیں تو پھر حرام کاموں اور حرام روزی سے کیوں نہیں بچتے؟

یہ بھی پڑھیں:امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں چل بسیں
اداکار کی اس بات کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا گیا، تاہم ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ کیا ان کی اپنی شوبز سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہے یا حرام؟اس پر نعمان اعجاز نے مختصر مگر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی سوچ ایک مخصوص قسم کی سوچ ہے، خوش رہیں بھائی اور کبھی اپنے اوپر بھی نظر ڈال لیا کریں۔
نعمان اعجاز کے اس جواب پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں، بعض صارفین نے اداکار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پیشے کی حرمت کا فیصلہ عمومی انداز میں نہیں کیا جا سکتا، جبکہ بعض افراد نے شوبز انڈسٹری سے متعلق مذہبی بحث کو دوبارہ چھیڑ دیا۔