امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں چل بسیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں چل بسیں۔
ڈیوی چیز کم عمری میں اداکاری کر کے مشہور ہوئی تھیں،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں ایک اشتہار سے کیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیوی چیز کی موت امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی، وہ دی رنگ،لیلو اینڈ اسٹچ جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں،اس کے علاوہ انہوں نے مشہور ہارر فلم’’دی رنگ‘‘ میں سمارا مورگن کا خوفناک کردار نبھایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر بھی زمین پر، سنیل گروور کا انوکھا انداز وائرل
اداکارہ کے والد کے مطابق ان کی بیٹی کی موت گردن توڑ بخار اور خون کے انفیکشن کی وجہ سے ہوئی،اس کے علاوہ ان کی بیٹی شدید غذائی قلت کا شکار بھی تھی۔