پیپلزپارٹی حیدرآباد کی سرگرم خاتون جیالی صباء حیدر انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کی سرگرم خاتون جیالی صباء حیدر انتقال کر گئیں۔
پی پی رہنماصباء حیدر علالت کے سبب کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے صباء حیدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صبا حیدر نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر بھٹوازم کے نظرئیے کی ترویج کے لئے غیرمعمولی کام کیا، جوان اولاد سے جدائی کسی بھی والدین کیلئے ناقابل برداشت دکھ ہوتا ہے،میں رنج و غم کی اس گھڑی میں صبا حیدر کے لواحقین کے صبر کے لئے دعاگو ہوں۔
شرجیل میمن نے بھی صباء حیدر کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔