پشاور: تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے 6 افراد جاں بحق ،71 افراد زخمی 

Jun 19, 2023 | 18:26:PM
پشاور: تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے 6 افراد جاں بحق ،71 افراد زخمی 
کیپشن: پشاور بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پشاور میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصان کی تفصیل جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق شہرتیز اندھی اور طوفانی بارشوں سے ابتک 6 افراد جاں بحق جبکہ71 افراد زخمی ہوئے،جبکہ 17 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
سیکرٹری محکمہ ریلیف کے مطابق ریسکیو1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ سیکورٹی اداروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا، سیکرٹری کا مزید کہناتھا کہ متاثرین کوحکومتی پالیسی کے مطابق ریلیف مہیا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر