پاک سوزوکی کا موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ  

Jun 19, 2023 | 17:49:PM
پاک سوزوکی کا موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ  
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک سوزوکی کمپنی  نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی سوزوکی کمپنی انتظامیہ نے خام مال کی عدم دستیابی اور کمی کے پیش نظر اپنا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ  کی جانب ستے  موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا پلانٹ 22 جون سے 8 جولائی تک عارضی طور پر بند رہے گا، پاک سوزوکی کمپنی نے اس حوالے سے  پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:’ساف‘ میں شرکت ، پاکستانی فٹبالرز کا بھارتی ویزوں کیلئے انتظار ختم نہ ہو سکا