کراچی میں غیر ملکیوں پر حملہ ،موٹر سائیکل مالک کا حیران کن انکشاف

Apr 19, 2024 | 23:33:PM
کراچی میں غیر ملکیوں پر حملہ ،موٹر سائیکل مالک کا حیران کن انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاویدقائمخانی)کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، موٹر سائیکل مالک نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے کبھی زندگی میں موٹر سائیکل ہی نہیں خریدی ۔

 تفصیلا ت کے مطابق آج صبح کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا تھا،موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مختلف علاقوں میں چھاپے،شہر کے مختلف علاقوں محمود آباد ، اورنگی ٹائون اور سرجانی ٹائوں میں کارروائیاں کی گئیں،جس شہری کے نام پر موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہے اسے حراست میں لے لیا گیا،شہری کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی موٹر سائیکل ہی نہیں خریدی ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری کا شناختی کارڈ جعل سازی کے ذریعے استعمال کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ریکارڈغیر ملکی سرمایہ کاری