نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق نائب وزیرِاعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کےدورے کا مقصد پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کےدوران اہم تقریبات میں شرکت ہے،وزیرخارجہ نیویارک میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ میں کثیر الجہتی کردار پر مباحثے کی صدارت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق فلسطین پر سہ ماہی کھلی بحث کی صدارت بھی وزیر خارجہ کے شیڈول میں شامل ہے۔