بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آ گئے, 200 کے قریب افراد کو ڈس لیا

Jul 19, 2025 | 09:36:AM
 بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آ گئے, 200 کے قریب افراد کو ڈس لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آ گئے،محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکر میں رواں ماہ کے دوران 200 کے قریب افراد کو سانپوں نے ڈس لیاہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق سانپ کے زہر کو ذائل کرنے کے لیے اینٹی سنیک وینم انجیکشن جو کہ ایک مریض پر کم سے کم 7 سے 10 کی تعداد میں استعمال کی جاتی ہے۔

صحرائے تھر کے جنگلات میں سانپوں کی 10 سے زائد اقسام موجود ہیں، جن میں نیورو ٹاکسک اور مسکولو ٹاکسک سب سے خطرناک ہیں۔

 بارشوں کے بعد سانپوں کی افزائش کے دن ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بلوں سے باہر آنے کے ساتھ ساتھ اپنا زہر بھی جسم سے خارج کرنا ہوتا ہے۔ 

قدرتی طور پر سانپوں کی افزائش کا یہ مرحلہ ہر جاندار کے لیے خطرہ کا باعث بنتا ہے۔