لاہور میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Jul 19, 2023 | 21:05:PM
لاہور میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جان سے گئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، ڈیفنس اے کے علاقہ چرڑ گاؤں میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے متوفین میں 12 سالہ زبیر اور 10 سالہ سیف اللہ شامل ہیں جبکہ 8 سالہ صہیب بھی جھلس کر متاثر ہو گیا جس کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تینوں بچے گلی میں جمع بارشی پانی میں نہاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟

علاوہ ازیں ہربنس پورہ کے علاقہ قلندر پورہ بازار میں کرنٹ لگنے سے 30 سالہ جواد جاں بحق ہو گیا، متوفی کو بجلی کے بورڈ سے کرنٹ لگا، رائیونڈ روڈ پر او پی ایف سوسائٹی میں بھی کرنٹ لگنے سے 28 سالہ اعجاز جاں بحق ہو گیا، متوفی کو بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگا، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔